ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے  کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا

22

لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے  کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبوں کی رفتار، معیارِ تعمیر اور شفافیت کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔دورے کے دوران انہوں نے مقامی افراد سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے، جبکہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے.

Comments are closed.