خضدار: نان کسٹم پیڈ اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

19

خضدار، 6 جنوری 2026
ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی زیر صدارت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور رکشہ و موٹرسائیکل رجسٹریشن کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے گی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ایسی گاڑیاں دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو سکتی ہیں، اس لیے ان کی رجسٹریشن اور قانونی حیثیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امن و امان اور ٹریفک کنٹرول کے لیے تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

Comments are closed.