سیاست کا اصل مقصد عوامی خدمت اور خوشحالی ہے: غلام رسول خان عمرانی
کوئٹہ، 6 جنوری 2026
صوبائی مشیر برائے محنت و افرادی قوت بیرسٹر سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوامی خدمت، مسائل کا حل اور خوشحالی کا فروغ ہے۔
انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور افرادی قوت کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا حکومت کا ہدف ہے تاکہ معاشی استحکام اور سماجی انصاف کو فروغ دیا جا سکے۔
Comments are closed.