تربت میں بارہ روزہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کا شاندار آغاز
تربت، 6 جنوری 2026: بارہ روزہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کا آغاز کبوتروں کے آزاد کرنے سے کیا گیا، جو امن، بھائی چارے اور کھیلوں کے فروغ کی علامت ہے۔ افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزیر حاجی برکت رند، کمشنر مکران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
فیسٹیول میں کراچی اور بلوچستان کے مختلف شہروں کی ٹیموں کے علاوہ ایران سے ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ 20 سے زائد کھیلوں میں مرد و خواتین بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی دن ثقافتی کھیل، دوچاپی، سائیکل ریس اور 100 کلومیٹر دوڑ کے مقابلے ہوئے، اور اختتام پر انعامات تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed.