ایف سی بلوچستان ساوتھ کے فلاحی اقدامات، 258 فری میڈیکل کیمپس اور 55 کھلی کچہریاں ایک ماہ میں
کوئٹہ، 6 جنوری 2026: ایف سی بلوچستان ساوتھ نے دسمبر 2025 میں جنوبی بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں 258 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا، جہاں 16,211 مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
علاوہ ازیں، 55 کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں شہریوں نے صحت، تعلیم، پانی اور دیگر مسائل پیش کیے اور فوری حل کے لیے ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدامات کیے گئے۔ عوام نے اس اقدام کو سراہا اور جاری رکھنے کی اپیل کی۔
Comments are closed.