سکھر، گھوٹکی، جوہی اور نوشہروفیروز: مرمتی کام کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، سیپکو

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سکھر – سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے ضروری مرمتی کام کے باعث اتوار 04 جنوری 2026 کو مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے۔ سیپکو کے ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 24 فیڈرز پر مقررہ اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سکھر سٹی سے منسلک میر معصوم شاہ، منارہ روڈ، پاک ریلوے، ہائی کورٹ روڈ، کوئینز روڈ، مشن روڈ، ڈولفن روڈ اور کلاک ٹاور کے علاقوں میں صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
اسی طرح 132 کے وی گرڈ اسٹیشن گھوٹکی سے شاہی بازار، عادل پور، رحموں والی، انڈسٹریل ایریا، اسٹیشن روڈ اور کاچو بندی میں صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
جوہی اور نوشہروفیروز کے مختلف علاقوں میں بھی مقررہ وقت کے دوران بجلی بند رہے گی۔ سیپکو نے صارفین سے ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

Comments are closed.