شہید ہدایت اللہ چنڈر بلیدی کے نام سے ڈگری کالج منسوب کرنے کی تجویز، وزیرِ ریوینیو کا نوٹس
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
بھاگ: صوبائی وزیر برائے ریوینیو بلوچستان میر عاصم گرد گیلو نے شہید اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ چنڈر بلیدی کے نام سے گورنمنٹ ڈگری کالج بھاگ کو منسوب کرنے سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا ہے۔
وزیرِ ریوینیو نے شہید کے اہلِ خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہدایت اللہ چنڈر بلیدی کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
میر عاصم گرگیلو کے مطابق ڈگری کالج بھاگ کو شہید کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو پیش کی جا چکی ہے، جس پر وزیر اعلیٰ نے مثبت ردِعمل دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ تجویز آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور حکومت بلوچستان ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
Comments are closed.