وزیراعظم شہباز شریف کا ممتاز ماہر امراض چشم ڈاکٹر پرامیلا لال کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

21

 اسلام آباد۔4جنوری :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز ماہر امراض چشم ڈاکٹر پرامیلا لال کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ڈاکٹر پرامیلا لال کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر پرامیلا لال نے ستر سالہ کیریئر کے دوران لاکھوں مریضوں کو آنکھوں کا سستا علاج فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا، حکومت پاکستان کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغ? امتیاز بھی دیا جا چکا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ امراض چشم کے شعبے میں غریب عوام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Comments are closed.