کیڈٹ کالج جعفرآباد میں بارہویں یوم والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خاص آئ جی ایف سی محمد عاطف مجتبیٰ تھے
استا محمد۔ رپورٹ عبداللہ مگسی۔
کیڈٹ کالج جعفرآباد میں بارہویں یوم والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خاص آئ جی ایف سی محمد عاطف مجتبیٰ تھے۔ اس تقریب میں ایف سی 114 ونگ کے کرنل محمد رضوان۔ صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردارزادہ میر فیصل جان جمالی۔ سابق صوبائی میر عمر خان جمالی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء میر چنگیز جان جمالی۔ صلاح الدین نوریزئی کمشنر نصیر آباد ڈویژن۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد عاصم ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن۔ ضلع کونسل استامحمد کے چیئرمین نوابزادہ سالار خان جمالی۔ محمد رمضان پلال ڈپٹی کمشنر استامحمد۔سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے
پرنسپل کیڈٹ کالج جعفرآباد برگیڈیئر صغیر احمد نے یوم والدین کی پروقار تقریب کے مہمان خاص سمیت دیگر مہمانوں اور تقریب میں شامل آۓ ہوۓ کیڈٹ کے والدین کو ویلکم کہنے کے ساتھ ساتھ کیڈٹ کالج کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ سالانہ تقریب یوم والدین کے موقع پر جماعت ہفتم سے لیکر بارہویں جماعت تک کے کیڈٹس کے والدین کو مدعو کیا گیاتھا۔
مہمان خاص آئی جی ایف سی محمد عاطف مجتبیٰ نے پریڈ شو کرنے والے کیڈٹس کی تعریف کی اور کہا کہ بہت ہی کم وقت یعنی بیس دنوں میں اتنا بڑا پریڈ شو پیش کرنا ناممکن ہےجعفرآباد کیڈٹ کالج کے کیڈٹس کی جتنی تعریف کی جاۓ وہ کم ہے۔ جبکہ مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران کیڈٹس نے شاندار پریڈ اور مختلف جسمانی کرتب کا مظاہرہ کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی، نصابی اور جسمانی سرگرمیوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ کیڈٹس کی نظم و ضبط، تربیت اور مجموعی کارکردگی کو حاضرین نے بے حد سراہا۔والدین نے اپنے بچوں کی کارکردگی کو قریب سے دیکھ کر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور کیڈٹ کالج انتظامیہ کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.