کیڈٹ کالج جعفرآباد: بارہویں یوم والدین کی پروقار تقریب

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
جعفرآباد / بیورو نیوز – کیڈٹ کالج جعفرآباد میں بارہویں یوم والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خاص آئی جی ایف سی محمد عاطف مجتبیٰ اور پرنسپل برگیڈیئر صغیر احمد نے شرکت کی۔
تقریب میں کیڈٹس، اساتذہ، اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔ کیڈٹس نے مختلف پروگرامز کے ذریعے والدین کی خدمات اور تعاون کو سراہا۔
اختتامی لمحے میں مہمانِ خصوصی اور پرنسپل نے کیڈٹس کے ساتھ گروپ فوٹو بھی کھینچا، جو تقریب کی یادگار کے طور پر محفوظ کیا گیا۔

Comments are closed.