پنجاب میں انٹراویسکولر سرجری کی جدید تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور | 03 جنوری 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے جدید ترین انٹراویسکولر سرجری متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی ماہر ڈاکٹرز صوبے کے ڈاکٹرز کو خصوصی تربیت فراہم کریں گے تاکہ خون کی نالی کے ذریعے انجیوپلاسٹی، سٹینٹ اور ابلیشن کے جدید طریقے اپنائے جائیں۔
چلڈرن، نشتر اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کو تربیت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں جدید آلات کی خریداری اور سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کی بھی ہدایت جاری کی۔
Comments are closed.