زیارت، ہرنائی واقعہ: صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کی شدید مذمت، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
زیارت، 2 جنوری: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے ہرنائی، سنجاوی روڈ طورخان سور پل کے مقام پر دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ بندی اور نہتے شہریوں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے شہید ثمت اللہ کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زیارت اور ہرنائی پرامن اضلاع ہیں اور دہشتگردوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دشوار گزار علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکومت اور ادارے عوام کے تحفظ اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پرعزم ہیں۔

Comments are closed.