جاوید عالم اوڈھو کے لیے جیکب آباد میں قیام امن بڑا چیلنج

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
جیکب آباد، 1 جنوری 2026:
جیکب آباد کے رہائشی گڑھی خیرو کے جاوید عالم اوڈھو نے سندھ پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج اپنے آبائی ضلع میں امن قائم رکھنا ہے۔ ضلع میں بلدیاتی نمائندوں کو بھتہ دینے کے لیے دھمکیاں دینے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ بھتہ نہ دینے والوں کے اناج کے ذخائر کو جلانے کے بھی کئی کیسز ہوئے۔ پولیس مذکورہ مقدمات میں اب تک کسی قسم کی پیش رفت نہیں کر سکی۔ سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے دور میں صدر تھانہ کے حدود میں پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اناج جلانے کے مقدمے میں بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ ضلع میں امن قائم رکھنا نئے آئی جی کے لیے سب سے بڑا امتحان ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو کنٹرول کیا جا سکے اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔

Comments are closed.