نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ایران تعلقات پر بین الوزارتی اجلاس

29

اسلام آباد۔17دسمبر :نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ایران تعلقات پر بین الوزارتی اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری پیٹرولیم، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Comments are closed.