ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کریں

28

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔ نیو کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن حاجی شہزاد کی نماز جنازہ کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن کو پررونق علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مقتول 4 بچوں کا باپ تھا، ایک بار پھر سازش کے تحت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، سرجانی اور ملیر کے کامیاب جلسوں کی وجہ مخالفین ڈر رہے ہیں، ایم کیو ایم مستحکم ہورہی ہے ایم این اے کے فنڈز سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اور وزیر اعلی قاتلوں گرفتار کرے۔

Comments are closed.