سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدار ت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس

28

سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدار ت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سینئر موسٹ وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نیممبران اسمبلی کرنل(ر) وقار احمد نور، چوہدری اظہر صادق،سردار میر اکبر خان کی جانب سے غیر ضروری تبادلہ جات پر توجہ طلب نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پارٹ آف سروس ہے لیکن اگر متبادل ٹیچر مہیا نہیں کیا گیا تو مہیا کیا جائے گا، میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر کوئی بے قاعدگی ہوئی ہے تو اس کا حل کیا جائے گا۔ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں یہ معاملہ انکوائری کے متقاضی ہیتوجہ طلب نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ فاضل ممبر برنالہ کو اگر تبادلہ جات کی نسبت کوئی جائز اعتراض ہے تو تفصیل لے آئیں جو تبادلہ جات قاعدے قانون کے اخلاف ہوں گے ان کو منسوخ کیا جائے گا کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ وزیر تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر نے ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان کی جانب سے توجہ طلب نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ سڑکوں کی تعمیر شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر کام روکا گیا ہے، موجودہ سیزن اسفالٹ ورک کیلئے موزوں نہیں ہے، موسم سازگار ہوتے ہی کام دوبارہ شروع ہو گا، ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں۔انتقامی کاروائی نہیں ہونی چاہیے تعلیمی سال کے دوران اساتذہ کے تبادلہ جات کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے، حکومت انتقامی کاروائیوں کے بجائے طلبا کے مستقبل پر توجہ دے۔ وزیر تعمیرات عامہ سردارضیالقمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد کی جانب سیسڑکات کی پختگی و کشادگی کے حوالہ سے توجہ دلاؤ نوٹس پربات کر تے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ سردار ضیاالقمر نے کہا کہ دارالحکومت میں سڑکات کے منظور شدہ منصوبوں پر معیار اور رفتار پر سمجھوتہ کیے بغیر کام جلد شروع کیا جائے گا۔

Comments are closed.