سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدار ت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف و ممبراسمبلی شاہ غلام قادر کی جانب سے کیے گئے

30

سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدار ت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف و ممبراسمبلی شاہ غلام قادر کی جانب سے کیے گئے نشانزدہ سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ وان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ بنک آف آزاد جموں و کشمیر میں کل بھرتی شدہ ملازمین کی تعداد530 ہے۔آزاد کشمیر میں بنک آف آزاد جموں و کشمیر کی برانچز کی تعداد 87 ہے۔ بنک آف آزاد جموں و کشمیر میں ضلع وائز کوٹہ کے مطابق بھرتی شدہ ملازمین کی تفصیل مہیا کر دی جائے گی۔ بنک آف آزاد جموں وکشمیر میں 11 ایسے ملازمین کام کر رہے ہیں جن کے پاس جن کے پاس آزادکشمیر کا ڈومیسائل نہ ہے۔ بنک آف آزادجموں وکشمیر شیڈول بنک بننے جا رہا ہے جس میں ملازمین کی بھرتی کے لییوضع شدہ پالیسی کے مطابق کام کریں گے۔

Comments are closed.