نصیر آباد عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا مقصد ہے، میر بلال صادق عمرانی

27

نصیر آباد ۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)

صوبائی وزیر ایریگیشن بلوچستان میر محمد صادق عمرانی کے فرزند، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی اور پاکستان پیپلز پارٹی نصیرآباد کے ڈویژنل صدر میر محمد بلال خان عمرانی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا اصل مقصد صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی ہے اور نصیرآباد سمیت پورے ڈویژن کے عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریہ ہے جو عوامی فلاح، برابری، انصاف اور ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ میر بلال خان عمرانی اپنے والد سینئر سیاست دان میر محمد صادق عمرانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو مشن بنا چکے ہیں، اور ان شاء اللہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے درمیان موجود رہیں گے عوامی حلقوں کی جانب سے بھی ان کی قیادت اور خدمات کو سراہا جا رہا ہے، اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ میر بلال خان عمرانی اپنی سیاسی بصیرت، خلوص اور عوام دوستی سے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔

Comments are closed.