کسی کا اثر نہیں چل سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کی حکمرانی ماڈل میں معیار پر سمجھوتہ نہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور، 17 دسمبر 2025: پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں کسی کا اثر حکومت پر نہیں چل سکتا، اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے بتایا کہ لیہ میں بچے کے گڑھے میں گرنے کے واقعے پر فوری کارروائی کی گئی، متعلقہ اے سی حارث حمید کو معطل کر کے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا اور بعد میں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزیر نے کہا کہ عوام کو ضروری اشیاء مقررہ نرخ پر فراہم کرنا وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے مسلم خاتون کے حجاب کو زبردستی ہٹانے کے واقعے کو شدید شرمناک قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تمام تعلیمی، زرعی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام افسران مکمل طور پر جوابدہ ہیں۔
Comments are closed.