کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریسورس موبلائزیشن ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
اسلام آباد(-17دسمبر2025)کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آغا خان فانڈیشن پاکستان کے اشتراک سے آغا خان فانڈیشن کمپلیکس، اسلام آباد میں ریسورس موبلائزیشن ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان تھے، جبکہ اسپندیار ایم بندارا، رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیفران نے بھی تقریب کو رونق بخشی۔ ورکشاپ میں سفارت کاروں، ترقیاتی شراکت داروں، یونیسکو کے نمائندگان، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی، ناصر اقبال (ایڈیشنل سیکرٹری انٹر پروونشل کوآرڈینیشن)، سرتاج احمد خان سابق ناظم چترال و سابق کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور, سیکرٹری ٹوارازم خیبرپختونخوا سعادت حسین، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا ذوالفقار علی شاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال، احمد علی چیئرمین کے وی ڈی اے، منہاس الدین ڈائریکٹر جنرل کے وی ڈی اے سید حریر شاہ ممبر کے وی ڈی اے، حاجی مغفرت شاہ سابق ضلع ناظم چترال، شہزادہ مقصود الملک چیئرمین کے وی ڈی اے، آفتاب رانا چیئرمین پی ٹی ڈی سی۔جنرل عرفان ارشاد (صدر الپائن فانڈیشن) اور سیاحت کے شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔ یہ ورکشاپ بڑی تعداد میں ترقیاتی شراکت داروں اور سیاحت کے کنسلٹنٹس کی شرکت کا باعث بنی، جنہوں نے کیلاش ویلیز میں ثقافتی تحفظ اور پائیدار سیاحت کے فروغ پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ اس موقع پر KVDA نے مین سیرینا کمپلیکس میں وادی کیلاش کی ثقافتی و سیاحتی مصنوعات پر مشتمل ایک اسٹال بھی قائم کیا، جسے مہمانِ خصوصی اور شرکا نے بے حد سراہا اور KVDA کے مقصد کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر ورکشاپ کے دوران کیے گئے فیصلوں اور وعدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی تاکہ آئندہ اقدامات کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
Comments are closed.