صوبائی وزیر سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کی اے پی ایس شہداء کو خراجِ عقیدت

30

بابا کوٹ، 16 دسمبر 2025:

صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بیریسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کو شرمسار کیا، تاہم ان بچوں کی قربانی نے پوری قوم کو متحد کر دیا اور دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کیا۔ عمرانی نے شہداء کے والدین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عزم دہرایا کہ وطنِ عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کا مشن کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کی قربانیاں نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں

Comments are closed.