الیکشن کمیشن کے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو بی ایس-21 میں ترقی

30

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ –

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب علی اصغر سیال کو بی ایس-21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد دی گئی۔

جناب علی اصغر سیال اس وقت صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور بی ایس-21 میں ترقی کے بعد بھی وہ بدستور اسی عہدے پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

یہ پیش رفت بلوچستان میں الیکشن کمیشن کی مضبوط قیادت اور ادارے کے بہتر انتظامات کو مزید مستحکم کرے گی۔

Comments are closed.