تربت یونیورسٹی: اسپرنگ 2026 انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ جاری

28

تربت (16 دسمبر 2025): یونیورسٹی آف تربت نے اسپرنگ 2026 سیشن کے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نتائج اور پہلی میرٹ لسٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تقریباً 1,500 امیدوار نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی، جن میں 45 فیصد خواتین شامل تھیں۔

منتخب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ فیس 24 دسمبر 2025 تک HBL یونیورسٹی آف تربت برانچ میں جمع کروائیں اور چالان کی ایک نقل Admission Cell میں جمع کرائیں۔ تمام اصل تعلیمی اسناد اور دستاویزات تصدیق کے لیے پیش کریں۔ مقررہ تاریخ تک داخلہ مکمل نہ کرنے والے امیدواروں کی جگہ ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کو دی جائے گی۔

پہلی میرٹ لسٹ اور مزید معلومات یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں

Comments are closed.