صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا اے پی ایس شہداء کو خراجِ عقیدت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 16 دسمبر 2025: صدر آصف علی زرداری نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کبھی بھی ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ صدر نے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونین کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد ہمارے قومی عزم کو مضبوط کرتی ہے۔
Comments are closed.