کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ سے ان کے دفتر میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی

27

کوئٹہ 16دسمبر۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ سے ان کے دفتر میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی دوران ملاقات انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو اپنے شعبے سے منسلک پوسٹ گریجویٹ ڈاکڑز، ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹرز اور میڈیکل کالجز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے بڑے اطمینان سے سنا اور کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے کچھ مسائل حل ہو چکے ہیں اور جو چند رہ گئے ہیں انکو وہ متعلقہ حکام سے رجوع کر کے کوشش کریں گے وہ بھی جلد از جلد حل ہوسکیں آخر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا شکریہ ادا کیا.

Comments are closed.