کوئٹہ: ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین اور کنٹرول کے لیے اجلاس

27

کوئٹہ، 16 دسمبر: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت چکن، آٹا اور چینی کی قیمتوں کے تعین اور کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول کے مؤثر نفاذ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو نرخ ناموں پر عمل درآمد اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو روزمرہ اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں۔

Comments are closed.