کوئٹہ: شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اجلاس، نئے اقدامات کا اعلان

20

کوئٹہ، 16 دسمبر: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ان کے حل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکشوں کے لیے ڈیجیٹل اسٹیکرز جاری کیے جائیں گے اور مخصوص اسٹاپس مقرر کیے جائیں گے، جبکہ بغیر روٹ پرمٹ کے رکشوں کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہر میں بس سروس کے لیے 8 نئے روٹس بھی مختص کیے جائیں گے۔ اجلاس میں غیر قانونی رکشوں اور چنگ چی رکشوں پر سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ اقدامات سے شہر میں ٹریفک کی صورتحال میں واضح بہتری آئے گی اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

Comments are closed.