وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 کوئٹہ، 16 دسمبر:

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میاں منظور وٹو ایک شائستہ، بردبار اور عوام دوست سیاست دان تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم کی سیاست کا محور عوامی خدمت رہا اور انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں رواداری، تحمل اور وقار کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں منظور وٹو کی وفات سے ملکی سیاست ایک سنجیدہ اور تجربہ کار رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں منظور وٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔

Comments are closed.