وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی پر پیغام، بہادر بچوں کو خراج تحسین

22

 لاہور16 – دسمبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سا نحہ آرمی پبلک ماڈل سکول پشاور کے معصوم بچوں کی عظیم قربانی کو بھلایانہیں جا سکتا۔ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی بہادری کی مثال ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر خصوصی پیغام میں اے پی ایس کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سانحہ اے پی ایس کی بہادروالدین اور خاندان والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک کا مستقبل روشن ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

Comments are closed.