وزیراعظم شہباز شریف کا سٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس میں کمی پر اظہار اطمینان
اسلام آباد۔15دسمبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری اور عام آدمی کی بہتری کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے،وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے کوششوں پر لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام ہے اور پاکستان ترقی کی سمت میں گامزن ہے،معاشی استحکام کیلئے کاروباری برادری اور عوام نے قربانیاں دیں،الحمدللہ معاشی بہتری سے عوام کو جس قدر ممکن ہے، ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شرح سود میں کمی اور قرضے کم لاگت پر ملنے سے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار سب سے زیادہ مستفید ہوں گے
Comments are closed.