وزیراعظم شہباز شریف کا کولاچی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد۔15دسمبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کولاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران سات خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آپریشن کے دوران ارض وطن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نائیک یاسر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہید کے بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، قوم اپنے بہادر افسران و جوانوں کی ارض وطن کی خاطر عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.