اوڈ برادری کے دو فریقین، جمعو اوڈ خیر شاہ اور جمن اوڈ دلیل دیرو کے درمیان جاری پرانے تنازعے کا آخرکار سکرنڈ میں برادری کے معزز افراد کی سرپنچی میں پُرامن فیصلہ ہوگیا

27

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)اوڈ برادری کے دو فریقین، جمعو اوڈ خیر شاہ اور جمن اوڈ دلیل دیرو کے درمیان جاری پرانے تنازعے کا آخرکار سکرنڈ میں برادری کے معزز افراد کی سرپنچی میں پُرامن فیصلہ ہوگیا۔ اس فیصلے میں بہادر مل، فلک شیر، سیتل مل، راجا اوڈ، اربیلو اوڈ، راج کمار اوڈ، ایڈووکیٹ راکیش کمار، لدو مل اور سنجے کمار نے اہم کردار ادا کیا جرگے کے دوران دونوں فریقین نے اپنے اپنے مؤقف پیش کیے، جس کے بعد بزرگوں اور معززین کی سرپرستی میں دونوں گروپوں کو دودھ پلایا گیا (کیر کنڈ کروائی گئی) اور رسمی طور پر صلح کا اعلان کیا گیا اس موقع پر بزرگ رہنماؤں نے کہا کہ ایسے جرگے ہماری روایات کا اہم حصہ ہیں جو نہ صرف مسائل کا حل مہیا کرتے ہیں بلکہ آپسی بھائی چارے، برداشت اور اتحاد کو بھی فروغ دیتے ہیں انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں، اور اقلیتی کوٹے (5 فیصد) پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Comments are closed.