ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر سیٹھار کی جانب سے سکرنڈ تھانے کے فرض شناس افسران کو بہترین کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا

26

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر سیٹھار کی جانب سے سکرنڈ تھانے کے فرض شناس افسران کو بہترین کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔ ایس ایچ او اکبر چنہ، ایڈیشنل ایس ایچ او الٰہی بخش دہاری، ہیڈ محرر عابد کھیڑو اور اہلکار علی رضا زرداری کو تعریفی اسناد اور انعامی رقم دی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ منشیات، جوئے، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے فرض شناس اہلکاروں کو پولیس کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اہلکار ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کرتے ہیں۔

Comments are closed.