صدر پاکستان آصف علی زرداری کا آبائی حلقہ اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کا سیاسی حلقہ ہونے کے باوجود سکرنڈ شہر مکمل طور پر بدانتظامی، گندگی اور کرپشن کی لپیٹ میں ہے
سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
صدر پاکستان آصف علی زرداری کا آبائی حلقہ اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کا سیاسی حلقہ ہونے کے باوجود سکرنڈ شہر مکمل طور پر بدانتظامی، گندگی اور کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا فقدان، گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہنا، اور بدبو سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
عظیم کالونی، سچل کالونی، اسٹیشن روڈ، مہران کالونی، بخاری محلہ، قاضی احمد لنک روڊ سمیت کئی علاقوں میں مہینوں سے صفائی نہیں ہوئی۔ گٹر اُبل رہے ہیں، مین ہول بغیر ڈھکن کے ہیں جو حادثات کا باعث بن رہے ہیں، جبکہ بارشوں کے بعد گندا پانی جمع ہو کر شہر کو جھیل کا منظر دے رہا ہے سکرنڈ ٹاؤن کمیٹی کو ہر سال کروڑوں روپے کا بجٹ ملتا ہے، مگر صفائی، نالوں کی صفائی، سڑکوں کی مرمت یا روشنی کے انتظامات میں مکمل ناکامی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صفائی کا ٹھیکہ سیاسی بنیادوں پر دیا گیا، جبکہ بجٹ میں جعلی بلوں، پیٹرول کے غلط اخراجات اور ناقص ترقیاتی کاموں کے ذریعے کرپشن عروج پر ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین سید عدیر اختر شاہ اور ٹی ایم او کے درمیان اختلافات جاری ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارا نظام ایک کلرک حیدر خانزادو چلا رہا ہے، جو قانوناً غلط ہے۔
شہریوں کی جانب سے کئی بار احتجاج اور شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ:. ٹاؤن کمیٹی میں ہونے والی کرپشن کی فوری تحقیقات کی جائے۔ . صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
. غیر قانونی کاموں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ . شہر کی حالت سدھارنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں
Comments are closed.