ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے پہلے روز کی انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی آن لائن صدارت کی

27

گوادر: ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ نے پہلے روز کی انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی آن لائن صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ظفر اقبال، کمیونٹی کمیونیکیشن افیسر شے صغیر، انسداد پولیو مہم کے ٹیم آفیسران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ریفیوزل کیسز، موجودہ بچوں کی فہرست، زیرو ڈوز بچوں، سیکورٹی کے انتظامات اور ٹیموں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ کل تک تمام ریفیوزل کیسز کو کور کیا جائے اور ناٹ اویلیبل بچوں کی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آج کی انسداد پولیو مہم بخوبی اور بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوئی۔

Comments are closed.