ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت انسداد پولیو کی قومی ٹیکہ جات مہم  دسمبر کمپئین  کے پہلے روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقد کیا گیا

24

چمن15 دسمبر: ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت انسداد پولیو کی قومی ٹیکہ جات مہم  دسمبر کمپئین  کے پہلے روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقد کیا گیا                       اجلاس میں ڈی ایچ او چمن  ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر،  ای او سی کے ممبران، این اسٹاف اور مانیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری این ائی ڈی مہم کے پہلے روز کی اچیومینٹس درپیش چیلنجز اور آگے کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کے حوالیسے ڈی سی چمن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی تمام مانیٹرز نے مختلف یونین کونسلز سے موصول ہونے والی رپورٹس پیش کیں ڈپٹی کمشنر چمن نے این آئی ڈی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو سخت ہدایات جاری کیں اور اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی پانچ سال تک کا بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مہم کی کڑی نگرانی، بروقت رپورٹنگ اور والدین کو قائل کرنے کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف اور آفیسران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں.

Comments are closed.