ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اج کیڈٹ کالج چمن کا دورہ کیا

25

 چمن15دسمبر:  ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اج کیڈٹ کالج چمن کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے نئے تعینات ہونے والے والے پرنسپل بریگیڈیئر عمران کو انکی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور کالج میں مکمل تعمیر شدہ کلاس رومز کا جائزہ لیا ڈی سی چمن نے اس بات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چمن کی طلباء کو دور جدید کے تعلیم سے آراستہ ہونے کا موقع ملے گا اور اس سے چمن کے طلباء و طالبات کوبھی ملک کی دوسرے جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی طرح جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے کی رسائی حاصل ہوسکے گا اس موقع پر ڈی سی چمن اور نئے پرنسپل بریگیڈیئر عمران نے کہا کہ مارچ 2026 میں باقاعدہ کلاسز اور پڑھائی کا آغاز کیا جائے گا۔

Comments are closed.