ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیرصدارت پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایوننگ اجلاس منعقدہوا

25

قلات 15 دسمبر: ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کے زیرصدارت پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایوننگ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر طاہرسنجرانی قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال نورزئی ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈیزیز سرولنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوروز بلوچ سمیت محکمہ صحت کے سربراہان مانیٹرنگ آفیسرز یوسی ایم اوز ایریاانچارج نے شرکت کی۔اجلاس میں آج کے پولیومہم سے متعلق رپورٹ پیش کیئے گئے اور پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر منیردرانی نے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتربنائیں پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی ٹیمیں صبح مقررکردہ وقت پر کام شروع کریں تاکہ مقررکردہ ہدف آسانی سے پورا کیا جاسکیں پولیو مہم کو کامیابی سے انجام دینے کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ضلع میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے پولیوسے پاک معاشریکی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.