ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی /بوری ندیم اکرم نے آج مڑہ خورد میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے  کوکنار کی غیر قانونی کاشت کے خلاف بھرپور اور عملی کارروائیاں

29

لورالائی 14دسمبر  2025  ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی /بوری ندیم اکرم نے آج مڑہ خورد میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے  کوکنار کی غیر قانونی کاشت کے خلاف بھرپور اور عملی کارروائیاں کیا لیویز فورس کے ہمراہ کہیں ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی کوکنار کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے خود اپنی نگرانی میں ٹریکٹر چلا کر فصل کو ختم کیا جس سے واضح پیغام دیا گیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے کہا کہ منشیات کی کاشت نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ معاشرے اور نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے شدید خطرہ بھی ہے۔ تحصیل میں میختر اور بور ی میں کوکنار کی کاشت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک اور پرامن بنایا جا سکے۔

Comments are closed.