وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان بار کونسل انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کو واضح اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد

28

 لاہور۔13دسمبر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کو واضح اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے،وزیراعظم نے احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو ممبرز پاکستان بار کونسل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی اور پورے پاکستان میں واضح اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وکلاء برادری کا انڈیپنڈنٹ گروپ پر اعتماد اس امر کا ثبوت ہے کہ وکلاء اپنے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سنجیدہ اور ذمہ دار قیادت کے خواہاں ہیں،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں،وزیر قانون کو ہمیشہ ہدایت کی ہے کہ وہ نہ صرف وکلا کے ساتھ رابطے میں رہیں بلکہ وکلاء کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے حقوق کی فراہمی میں کردار ادا کریں، حکومت وکلاء برادری کو ریاست کا اہم ستون سمجھتی ہے، بار اور بنچ کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا

Comments are closed.