وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر مملکت بیرونیس چیپمین کی ملاقات ، اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ

27

 اسلام آباد۔13دسمبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف اور برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ انر ایبل بیرونیس چیپمین نے اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ ا?نر ایبل بیرونیس چیپمین نے وزیراعظم ہاو ¿س میں ملاقات کی۔وزیراعظم اوربرطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی تعاون اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ تاریخ، مضبوط ادارہ جاتی روابط اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی تارکین وطن کے متحرک کردار کا بھی ذکر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان اہم پل کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس دورے کو دو طرفہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Comments are closed.