صوبائی محتسب بلوچستان علی احمد لہڑی کی ہدایت پر ضلع کوہلو کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کلی مہم خان درویش آباد تمبو میں اساتذہ کی کمی سے متعلق شکایت پر کارروائی مکمل کردی گئی ہے

29

صوبائی محتسب بلوچستان علی احمد لہڑی کی ہدایت پر ضلع کوہلو کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کلی مہم خان درویش آباد تمبو میں اساتذہ کی کمی سے متعلق شکایت پر کارروائی مکمل کردی گئی ہے۔
سائل سہراب خان کی شکایت پر فوری طور پر ضلعی تعلیم افسر کوہلو سے رپورٹ طلب کی گئی اور بعد ازاں اسکول کا موقع پر معائنہ کرایا گیا۔ معائنہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک معلمہ ڈیوٹی پر موجود ہے جبکہ خالی آسامی کو باقاعدہ مشتہر کیا جاچکا ہے۔
ترجمان صوبائی محتسب نے مزید بتایا کہ خالی اسامی پر تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں اسکول کی تدریسی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ اس بنا پر شکایت کو حل شدہ قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا گیا ہے۔

Comments are closed.