ضلع لورالائی میں قومی انسدادِ پولیو مہم دسمبر 2025 کا باقاعدہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان اتمانخیل نے ایک بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر کیا
*لورالائی 11 دسمبر 2025:
ضلع لورالائی میں قومی انسدادِ پولیو مہم دسمبر 2025 کا باقاعدہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان اتمانخیل نے ایک بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر کیا۔ یہ مہم 15 دسمبر سے 18 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی، جس میں ضلع بھر کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی محمد خان اتمانخیل نے کہا کہ پولیو ایک موذی اور لاعلاج مرض ہے، جس کا خاتمہ صرف والدین کے مکمل تعاون اور آگاہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ہر صورت پولیو ویکسین کے قطرے پلوائیں۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمانخیل، اکاؤنٹ آفیسر حاجی سردار محمد درانی، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، یونیسیف کے کمیونیکیشن آفیسر ہاشم کاکڑ سمیت دیگر معززین اور ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Comments are closed.