پی پی ایچ آئی ژوب– شیرانی کے ڈی ایس ایم سید امان شاہ کی خصوصی کاوشوں سے ضلع شیرانی کے دور افتادہ علاقے سمہ زی حریفال میں نیا بنیادی مرکز صحت مکمل، غریب آبادی کیلئے بڑی سہولت میسر

24

شیرانی 11دسمبر 2025: پی پی ایچ آئی ژوب– شیرانی کے ڈی ایس ایم سید امان شاہ کی خصوصی کاوشوں سے ضلع شیرانی کے دور افتادہ علاقے سمہ زی حریفال میں نیا بنیادی مرکز صحت مکمل، غریب آبادی کیلئے بڑی سہولت میسر پی پی ایچ آئی ژوب–شیرانی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر سید امان شاہ کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ضلع شیرانی کے انتہائی پسماندہ اور دور دراز علاقے سمہ زی حریفال میں ایک نیا بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) نہایت کم لاگت میں تعمیر کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر صرف 34 لاکھ روپے کی لاگت آئی، جس سے چار کمروں پر مشتمل مکمل اور فعال عمارت تیار کی گئی ہے اس سے قبل علاقہ مکین پرانی، خستہ حال اور تنگ عمارت میں بنیادی طبی سہولتوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرتے تھے۔ نئی بی ایچ یو کی تعمیر سے نہ صرف ماحول بہتر ہوا ہے بلکہ مقامی آبادی کو باوقار اور محفوظ طریقے سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو گیا ہے عمارت کی تکمیل کے بعد بی ایچ یو سمہ زی حریفال میں مستقل میڈیکل آفیسر اور میڈیکل ٹیکنیشن تعینات کر دیے گئے ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر عوام کو طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ضروری و معیاری ادویات بھی وافر مقدار میں دستیاب کر دی گئی ہیں، جس کے بعد علاقہ مکینوں کو علاج کے لیے طویل سفر سے نجات مل گئی ہے مقامی عوام نے پی پی ایچ آئی انتظامیہ اور بالخصوص ڈی ایس ایم سید امان شاہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرکز صحت نے انہیں دہلیز پر سہولیات فراہم کر کے حقیقی معنوں میں ریلیف دیا ہے اور اس منصوبے سے علاقے میں بنیادی صحت کے نظام کو مضبوط بنیادیں حاصل ہوئی ہیں۔

Comments are closed.