ایریگیشن نصیرآباد کے مغوی ڈرائیور غلام حسین مینگل کی فوری بازیابی کا مطالبہ

27

نصیرآباد | 10 دسمبر

 نصیرآباد — پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر محمد امین عمرانی نے حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کے مغوی ڈرائیور غلام حسین مینگل کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے مغوی کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرانا چاہیے۔ میر محمد امین عمرانی نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ بازیابی میں تاخیر سے خاندان میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ اور دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed.