زراعت آفس نصیرآباد میں گندم کی بہتر پیداوار کے لیے تربیتی پروگرام

31

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیرآباد | 10 دسمبر

 نصیرآباد — ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام زراعت آفس نصیرآباد میں گندم کی بہتر اور معیاری پیداوار کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ زراعت کے افسران، فیلڈ اسٹاف اور مقامی زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام میں ایگریکلچر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فاروق احمد کھیتران، SSM SP&D محمد اقبال ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد میر ظہیر احمد خان عمرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر اوستہ محمد عمران خان لاشاری، ڈپٹی ڈائریکٹر جعفرآباد میر محردل خان ابڑو سمیت دیگر اہلکار موجود تھے۔

تربیتی سیشن میں گندم کی کاشت، جدید زرعی طریقے، زمین کی تیاری، کھاد کے درست استعمال، آبپاشی کے نظام اور فصل کی حفاظت پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔ مقررین نے زمینداروں کو ماہرین کی سفارشات اپنانے اور پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور محکمہ زراعت نے اسے زمینداروں کے لیے ایک مؤثر قدم قرار دیا۔

Comments are closed.