وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 09 دسمبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے مرکزی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی نے ملاقات کی، جس میں لیبر پالیسی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کے مسائل کے حل اور لیبر پالیسی پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مزدور صوبے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور صوبائی حکومت ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ فیڈریشن کے چیئرمین نے جاری اقدامات اور وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.