کوئٹہ میں پرائس کنٹرول، تجاوزات اور غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 09 دسمبر: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی ٹیموں نے شہر میں پرائس کنٹرول، ممنوعہ پلاسٹک بیگز، تجاوزات، گیس کمپریسرز اور غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کیں۔ سب ڈویژن سٹی، صدر، کچلاک اور سریاب میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 120 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا، 25 افراد گرفتار اور 15 افراد جیل منتقل کیے گئے۔ 08 غیرقانونی منی پٹرول پمپس اور 07 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 40 کلو پلاسٹک بیگز اور 133 گیس کمپریسر ضبط کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ اور اسپیشل مجسٹریٹس کی نگرانی میں کیے گئے اقدامات میں متعدد دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قانون شکنی کی نشاندہی میں تعاون کریں تاکہ شہر میں محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.