این ٹی ایس نے تربت یونیورسٹی کے گریجویٹ اور بی ایڈ پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

تربت (9 دسمبر 2025) — نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) نے یونیورسٹی آف تربت کے سپرنگ 2026 داخلوں کے لیے گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، انٹری ٹیسٹ بروز اتوار، 14 دسمبر 2025 کو یونیورسٹی آف تربت کے سٹی کیمپس، شعبہ قانون، کمشنر ہاؤس کے قریب منعقد ہوں گے۔ رپورٹنگ کا وقت صبح 11:00 بجے مقرر ہے۔

گریجویٹ پروگرامز میں ایم بی اے (1.5 سالہ)، ایم بی اے (2.5 سالہ)، ایم ایس بزنس ایڈمنسٹریشن، ایم فل کیمسٹری، بایو کیمسٹری، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس، سوشیالوجی، بلوچی، انگلش اور پی ایچ ڈی (بلوچی، بایو کیمسٹری اور مینجمنٹ سائنسز) شامل ہیں۔

انڈرگریجویٹ پروگرامز میں بی ایڈ (4 سالہ)، بی ایڈ (1.5 سالہ) اور بی ایڈ (2.5 سالہ) پروگرام شامل ہیں۔

امیدوار اپنی ایڈمیشن سلپ این ٹی ایس پورٹل (لنک) پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرکے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ٹیسٹ کے دن اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور پرنٹ شدہ ایڈمیشن سلپ اپنے ساتھ لائیں۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے امیدوار یونیورسٹی آف تربت کے ایڈمشن سیل سے رابطہ کر سکتے ہیں

Comments are closed.