کینیڈا نے پاکستان کی آبی سلامتی پر توجہ کو سراہا

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 9 دسمبر — کینیڈا نے پاکستان کی جانب سے پانی اور فوڈ سیکیورٹی پر نئے سرے سے دی گئی توجہ کو مثبت قرار دیا ہے، جو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد سامنے آئی۔

اجلاس میں پانی کی قلت، مستقبل کے خطرات اور قومی سطح پر درکار حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اسپیکر نے اداروں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے قومی سلامتی کا اہم ستون قرار دیا۔

کینیڈین ماہرین کے مطابق پاکستان کی یہ توجہ عالمی موسمیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے اور ہائیڈرولوجی، پائیدار آبپاشی اور کلائمیٹ رسک فورکاسٹنگ جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات مزید بڑھ سکتے ہیں

Comments are closed.